پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والوں میں کئی گروپ تھے

😨👈 پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والوں میں کئی گروپ تھے 👉😨

🤣👈 بہت بڑا گروپ:-
جو سمجھتے تھے کہ خان سائیکل پر وزیر اعظم ہاؤس جایا کرے گا،

🤣👈 بڑا گروپ:-
جنکو یقین تھا کے صدارتی محل، وزیراعظم ہاؤس، گورنر ہاؤسز ودیگر سرکاری عالیشان عمارتیں نیلام ہو نگی کئی ایک میں یونیورسٹیز بنیں گی

🤣👈 مسکین گروپ:-
جو یقین رکھتے تھے کہ اب آٹا، چینی، چاول، دالیں، گوشت، پٹرول ودیگر ضروریاتِ زندگی سستی ہونگی

🤣👈 مجنون گروپ:-
یکساں نظامِ تعلیم ہوگا علاج مفت ہوگا سب کو سہولیات زندگی میسر ہونگی۔

🤣👈 مدہوش گروپ:-
پاسپورٹ کی عزت ہوگی ڈالر سستا ہوگا ملکی کرنسی کی ویلیو بڑھے گی

🤣👈 دوسرا گروپ:-
جنکو یقین تھا کہ عمران خان خود کشی کر لے گا قرضہ بالکل نہیں لے گا۔

🤣👈 تیسرا جذباتی گُروپ۔
یہ سمجھ رہا تھا کہ سو ارب ڈالر دنیا کے منہ پر مارے گا اور باقی سو ارب ڈالر قوم پر خرچ کرے گا۔

🤣👈 چوتھا معصوم گروپ،
جو سمجھتا تھا کہ خان کی ایک کال پر بیرون ملک پاکستانی اربوں کھربوں ڈالر پاکستان بھیج دیں گے۔

🤣👈 پانچواں نا سمجھ گروپ،
وہ بھی ہے جو آج بھی کہتا ہے کہ خان کو وقت دو۔۔ ایک روپے کے دو سو ڈالر ملا کریں گے.

🤣👈 چھٹا خیالی گروپ،
وہ بھی تھا جو سمجھتا تھا کہ خان نے پہلے ہی اتنی شہرت اور دولت دیکھی ہے کہ اسے وزارت عظمی کا کوئی لالچ نہیں اور نہ ہی وہ کسی کے نیچے لگ کے رہے گا۔

🤣👈 ساتواں شدید سادہ گروپ ،
جو سمجھتا تھا نیک نیتی(اصل میں وہ بھی نہیں تھی) کے سامنے قابلیت کوئی اہمیت نہیں رکھتی ۔۔اورسوچتے تھے کہ خان پنجاب پولیس کوسیدھا کر دے گا۔

🤣👈 آٹھواں گروپ،
اس امید میں تھا کہ نظام عدل قائم ہوگا اور ظالم کیفر کردار تک پہنچائے جائیں گے اور بلا تخصیص احتساب ہوگا پروٹوکول اور اشرافیہ کا خاتمہ ہوگا۔

🤣👈 نواں نالائق گروپ:-
خان نے صرف ان سابقہ کرپٹ لوگوں کو الیکشن کے ٹکٹ دیے ہیں منسٹری کبھی نہیں دے گا اور اپنے ساتھ تو بلکل بھی نہیں بٹھاۓ گا 👉🤣

🤣👈 مطمئن گروپ:-
پچھلے حکمران بھی تو یہی سب کرتے تھے تب کیوں نہی بولے اور خان جھوٹ نہی بولتا اور نا مکرتا ہے بس یو ٹرن لیتا ہے جو عظیم لوگوں کی نشانی ہے
👈 کزن گروپ :-
اس گروپ کے لوگوں کو یقین تھا کہ ہمارا چاچو ہمیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف دلائے گا، ان محبت کے مارے لوگوں نے خان کی بے لوث حمایت کی لیکن ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود سانحہ ماڈل کیس میں ایک انچ بھی پیش رفت نہیں ہوئی۔
اگر آپ نے بھی عمران خان کو ووٹ دیا ہے تو اپنے مرض کی شناخت کیجیئے تاکہ آئیندہ آپ کسی نئے ٹرک کی بتی کے پیچھے نہ لگ جائیں👉

بشارت علی طاہر