نیویارک: عمارتیں نیلے اور سنہری رنگ سے جگمگا اُٹھی

کورونا وائر س کی عالمی وباکی جنگ لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا منفرد انداز اپنا لیا ۔

نیویارک میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کی جنگ لڑتے والے مریضوں، اُنکا علاج کرتے طبی عملے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرتی عوام کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ سمیت دیگر عمارتوں کو نیلے اور سنہری رنگ سے روشن کیا گیا۔

واضح رہے کورونا وائرس سے امریکا میں 1لاکھ 13ہزار سے زائد اموات اور2ملین افراد متاثر ہیں۔