فیروز خان اور سجل علی کی ڈانس ویڈیو وائرل

پاکستانی خوبرو اداکارہ سجل کی اداکار فیروز خان کے ساتھ ایک پرانی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں بے حد خوبصورت اور خوش نظر آ رہے ہیں۔

پاکستانی فلم ’زندگی کتنی حسین ہے‘ میں ایک دوسرے کے مد مقابل کام کرنے والی جوڑی سجل علی اور فیروز خان کی سوشل میڈیا پر ایک ڈانس ویڈیو وائر ل ہو رہی ہے جس میں دونوں ایک ساؤنڈ اسٹوڈیو میں موجود گانا گا رہے ہیں اور گانے پر ڈانس کرتے ہوئے اس سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں
میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو سجل علی اور فیروز خان کی 2016 ء میں ریلیز ہونے فلم کی پروموشن کے دنوں کی ہے جس کو ہزاروں بار دیکھا جا چکا ہے ۔

واضح رہے کہ سجل علی اور فیروز خان ماضی میں ایک دوسرے کے قریبی دوست رہ چکے ہیں
جیو ڈرامہ سیریل ’ خانی ‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے فیروز خان اب شوبز انڈسٹری سے کافی حد تک کنارہ کشی اختیار کر کے اپنے دینی معاملات پر توجہ مرکوز کرنے کے خواہاں ہیں، انہوں نے 2018ء میں علیزے نامی لڑکی سے شادی کی تھی
دوسری جانب پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا نے والی اداکارہ سجل علی نے حال ہی میں پاکستانی اداکار رضا میر کے ساتھ لاک دوران کے دوران شادی کر لی ہے