ہانیہ عامر نے خود کو اچھی گلوکارہ قرار دے دیا

پاکستان کی خوب رو اداکارہ ہانیہ عامر نے خود کو پاکستان کی بہترین خواتین گلوکاراؤں میں شمار کر لیا ہے
ہانیہ عامر نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گٹار بجا رہی ہیں اور ساتھ میں انگریزی گانا گنگنا رہی ہیں، ہانیہ عامر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ میں نے یوٹیوب پر دو گھنٹے گانا گایا ہے، میری آواز سے مایوس نہیں ہونا۔
ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو پر عائشہ عمر نے کمنٹ کرتے ہوئے ہانیہ کی تعریف کی اور پیار کا اظہار کیا۔

دوسری جانب ہانیہ عامر کی پوسٹ پر اُشنا شاہ نے بھی کمنٹ کیا اور لکھا کہ ’صرف ایک صورت میں جب وہ اُن سے ملیں تو ہانیہ اُنہیں بھی اپنی آواز میں گانا سنائیں گی
واضح رہے کہ اداکارہ اُ شنا شاہ کی جانب سے حال ہی میں خواتین گلوکاراؤں سے متعلق ایک ٹوئٹ کیا گیا تھا جس میں اُ شنا شاہ نے کہا تھا کہ پاکستان میں موسیقی کے شعبے میں صرف آئمہ بیگ اور قرۃ العین بلوچ ہی بہترین خواتین گلوکارائیں ہیں۔
جس پر حدیقہ کیانی نے اُشنا شاہ کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے اُنہیں پاکستان کے شعبہ موسیقی سے وابستہ 40 خواتین کے نام گنوائے تھے
جس کے بعد اداکارہ اشنا شاہ نے حدیقہ کیانی سے معذرت کرتے ہوئے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا تھا