طیارہ گر کر تباہ

چھوٹا طیارہ ریاست جارجیا کے جنگل میں گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں طیارے میں سوار 5 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ طیارہ ویلسٹن سے نیو کیسٹل کے لیے روانہ ہوا تھا، تاہم جنگل کے قریب طیارہ قلابازیاں کھاتے ہوئے کریش ہوگیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔

دو انجن والے پائپر طیارے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد سوار تھے جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔ طیارہ 67 سالہ لیری رے پریوٹ اُڑا رہے تھے جو خاندان کے سربراہ تھے اور جہاز ان کے زیر استعمال تھا۔

حادثے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا، جب کہ امریکی تفتیشی ادارے ایف آئی اے نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ مرنے والے تمام افراد جنازے میں شرکت کیلئے جا رہے تھے

Courtesy Samaa Urdu News