بھارت کے ہاتھوں سےحالات نکلتے دکھائی دے رہے ہیں: وزیر خارجہ

بھارت کے اندرونی معاملات بگڑ چکے ہیں ،بھارت کی معیشت تباہ ہو رہی ہے ،بھارت کی تمام اقلیتیں ان کی پالیسیوں سے خوش نہیں ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں جو یہ قیادت لانا چاہتے ہیں اس سے کشمیری نالاں ہیں ،بھارت کے ہاتھوں سے حالات نکلتے دکھائی دے رہے ہیں ، عالمی میڈیا بھارت پر سخت تنقید کر رہا ہے ۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے اور یہ حرکتیں کر رہا ہے ،کیا یہ بتا سکتے ہیں لداخ میں کیا ہورہا ہے، یہ اس سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں ،چین اور ہندوستان کے بارڈر کی حکمت عملی کہاں ہے ،وہاں بربریت کا کیوں نہیں سوچ رہے ، چین کی فوج کافی اندر تک گھس چکی ہے ،ہم امن پسند لوگ ہیں ،امیت شاہ اس خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہے ہیں ،ان کا ارادہ امن کو سبوتاژ کرنے کا ہے ۔

گزشتہ روز بھارت کے فضائی حملہ کرنے کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ بھارت اپنے اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے ، بھارت نے حملہ کیا تو فوری جواب دیا جائےگا، امت شاہ کا آج کا بیان غیرذمے دارانہ ہے ، دنیا امت شاہ کے بیان کا نوٹس لے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے ۔ بھارت معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے ۔

Coutesy gnn news