کم جونگ ان نے دنیا کو حیران کردیا

شمالی کوریائی سربراہ ایک بار پھر اپنے مخصوص لباس اور انداز میں اہم ملکی اجلاس میں شریک ہوئے جس کے بعد دنیا بھر میں ان سے متعلق من گھڑت اور جھوٹی خبریں مسترد ہوگئیں، کم جونگ ماضی کی بنسبت زیادہ خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

رپورٹ کے مطابق ملکی اہم اجلاس کے دوران کم جونگ نے سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھا جبکہ شمالی کوریا نے اب تک ایک بھی کروناوائرس کے کیس کی تصدیق نہیں کی جس پر پوری دنیا کو حیرت ہے
کم جونگ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں معاشی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ شمالی کوریا پر عالمی پابندیاں عائد ہیں جس سے اس کی اکانومی شدید متاثر ہے اور رہی سہی کسر کروناوائرس سے متعلق تجارتی پابندیاں پوری کرچکی ہیں

Courtesy Ary News