تائیوان کی ہائی پر خطرناک حادثہ

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اکثر خطرناک حادثات کا سبب بن جاتی ہے۔

تائیوان کی ہائی وے پرایسا ہی خطرناک حادثہ اس وقت دیکھا گیا جب ایک تیز رفتار کار نے آگے سے گزرتی سیاہ کار سے زوردار ٹکرماری جس کے باعث کار بیچ سڑک پر گول گھومتی ٹرک سے ٹکرانے سے بال بال بچی اور دیگر گاڑیوں سے جا ٹکرائی جبکہ اس دوران کئی گاڑیاں بھی آپس میں ٹکرا گئیں۔

یہ حادثہ سفید گاڑی کے ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا