عالیشان مکانات کے سمندر برد ہونے کا منظر

یورپی ملک ناروے میں سمندر کنارے واقع ایک گاؤں کا بڑا حصّہ دھیرے دھیرے کھسک کر سمندر کی جانب بڑھا اور چند لمحوں میں سمندر برد ہوگیا
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ 800 میٹر وسیع اور 40 میٹر اونچا زمین کا ٹکڑا جس پر آٹھ بڑے اور عالیشان مکانات اور دیگر تعمیرات موجود تھیں چند سیکنڈوں میں سمندر میں جاگرا۔

ویڈیو میں ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے کتے کو بچاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ابھی تک کسی جانی نقصان یا کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں