پشاور: زیرِ علاج 70 سالہ کورونا مریض کی سالگرہ

پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا کے مریض اسد نوید نے 70 ویں سالگرہ منائی۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج مریض نے اپنی سالگرہ آئی سی یو میں منانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

ان کی اس خواہش پر آئی سی یو کے ڈاکٹرز نے کیک تحفہ میں دیا۔

کورونا کے مرض میں مبتلا اسد نوید چار روز سے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔