چین میں ڈرونز کے ذریعے دلچسپ نظارہ ترتیب

یوں تو ڈرونز کا استعمال مختلف شعبوں میں عام ہوگیا ہے، لیکن چین میں دلچسپ و منفرد ڈرون شو کا انعقاد کیا گیا جس میں جگمگ کرتے ڈرونز نے دیکھنے والوں کو مبہوت کردیا۔

چین کے صوبے ہربین میں منعقد ہونے والے منفرد نوعیت کے اس ڈرون شو میں ایل ای ڈی لائٹ سے مزین ایک ہزار ریموٹ کنٹرول ڈرونز کو ایک ساتھ آسمان پراُڑایا گیا اور اِن جگمگ کرتے ڈرونز کے ذریعے فارمیشنز کچھ اس انداز میں ترتیب دیں کہ ہر طرف روشنیاں بکھر گئیں۔

جگنو کی طرح آسمان پر روشنی بکھیرتے ڈرونز کی شاندار فارمیشن دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی