شاہ رخ خان گوری کیلئے فلمیں چھوڑنے کو تیار تھے

بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے کیریئر کے آغاز ہی میں اپنی بیوی گوری خان کے عشق میں پاگل ہو کر فلمیں چھوڑنے کے لیے تیار ہو گئے تھے ۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکار شاہ رخ خان اور اُن کی اہلیہ انٹیرئیر ڈیزائنر گوری خان کو ایک کامیاب جوڑی کی حیثیت حاصل ہے، شاہ رخ خان اور گوری خان 3 بچوں کے والدین ہیں، یہ بات بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ شادی سے پہلے شاہ رخ اور گوری ایک دوسرے سے بے انتہا محبت کرتے تھے۔

شاہ رخ خان کی جانب سے ایک جریدے کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ ’ میری نظر میں سب سے زیادہ اہمیت میری بیوی کی ہے، اور اگر مجھ سے کبھی بیوی یا کیرئیر میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کا پوچھا گیا تو میں فلمیں چھوڑ دوں گا، میں پاگل ہو جاؤں گا مگر اپنی بیوی کے لیے ، میرے پاس بس میری بیوی ہی ہے، میں اس سے پیار اور اس کا بہت احترام کرتا ہوں۔‘

شاہ رخ خان کی سوانح حیات لکھنے والے انوپما چوپڑا شاہ رخ خان کو بالی ووڈ انڈسٹری کے بادشاہ کا لقب دیتے ہوئے لکھتی ہیں کہ ان دونوں کی پہلی ملاقات ایک سوئمنگ پول کے پاس کولا پیتے ہوئے ہوئی تھی ۔

شاہ رخ کی پہلی فلم ’ دیوانہ ‘ ریلیز ہونے سے پہلے 1991 میں ان دونو ں کی شادی ہوئی، اس دوران شاہ رخ خان کے فلمساز ایف سی مہرا کی جانب سے انہیں شادی سے روکا گیا، ایف سی مہرا کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم ’چمتکار ‘ سے پہلے شادی نہ کریں تا کہ شاہ رخ خان کی چارمنگ ہیرو لُک سے فلم اچھا پیشہ کما سکے، مگر شاہ رخ خان نے شادی نہ کرنے پر فلم کو چھوڑنے پر تر جیح دی۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور گوری کی شادی کو کامیاب 28 سال گزر گئے ہیں