تھیٹر کے معروف اداکار مرزا اختر شیرانی انتقال کرگئے

پاکستانی تھیٹر کے معروف اداکار مرزا اختر شیرانی انتقال کر گئے۔

کامیڈی کنگ عمر شریف کے ڈراموں میں ’مرزا‘ کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے مرزا اختر شیرانی علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

مرزا اختر شیرانی کی تدفین منگل کو بعد نمازِ ظہر کراچی میں ہوگی۔

مرزا اختر شیرانی کے انتقال پر کراچی اسٹیج کے فن کاروں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ان کے مقبول اسٹیج ڈراموں میں ’بکرا قسطوں پر‘ اور ’بڈھا گھر پر ہے‘ وغیرہ شامل ہیں