حسن علی کو اس وقت سرجری کی ضرورت نہیں : پی سی بی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے کمر کی انجری سے چھٹکارا پانے اور کرکٹ میں واپسی کے لیے ترتیب دئیے گئے ورچوئل ری ہیب سیشن کی طرف مثبت رجحان ظاہر کیا ہے۔

طبی ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ حسن علی کو سرجری کی ضرورت نہیں پڑے گی اور وہ توقعات سے قبل ہی مسابقتی کرکٹ میں واپس آسکتے ہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق حسن علی نے طبی ماہرین کے ساتھ گزشتہ ہفتے دو گھنٹے کے آن لائن سیشن میں شرکت کی
لاہور میں ورچوئل ری ہیب سیشن کی نگرانی نیورو سرجن آصف بشیر اور آسٹریلیا کے اسپائنل تھراپسٹ پروفیسر پیٹر او سولیون نے کی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں واپسی تک حسن علی کی مالی معاونت بھی جاری رکھی جائے گی