انٹرنیشنل میچ ہو یا کلب کرکٹ ہمیشہ اننگز کو پلان کرتا ہوں، بابر اعظم

قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل میچ ہو یا کلب کرکٹ وہ ہمیشہ اننگز کو پلان کرتے ہیں، بولر کوئی بھی سامنے ہو میرٹ پر کھیلنے کی کوشش ہوتی ہے، سینٹرل پنجاب ٹیم کی کپتانی کرکے قیادت کرنے کے اندازمیں اعتماد پیدا ہوا ہے۔

انہوں نے سینٹرل پنجاب ٹیم کے وڈیوسیشنزمیں ون آن ون شرکت پر تبادلہ خیال کیا۔

کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں ڈومیسٹک کرکٹ ٹیموں کے آن لائن سیشنز کا سلسلہ جاری ہے، سینٹرل پنجاب ٹیم کے ویڈیو سیشنز میں قومی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ون آن ون سیشن میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے: بابر اعظم تنور والے کے متاثر کُن اقدام کے معترف

انہوں نے سینٹرل پنجاب ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز جونئیر کے ساتھ بیٹنگ تکنیک پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل میچ ہو یا کلب کرکٹ ہمیشہ اپنی اننگز کو پلان کرتے ہیں، بولر کوئی بھی سامنے ہو میرٹ پر کھیلنے کی کوشش ہوتی ہے، پچ پر جتنا زیادہ وقت گزاریں اتنا اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی 20 ، ون ڈے ، ٹیسٹ اورفرسٹ کلاس کرکٹ میں ہرجگہ خود کوحالات کے مطابق ڈھالنے سے کامیابی ملتی ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ سینٹرل پنجاب کی کپتانی کرکے قیادت کرنے میں اعتماد پیدا ہواہے، سینٹرل پنجاب کے ہیڈ کوچ اعجاز جونئیر بھی بابر اعظم کو بیٹنگ ٹپس دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سینٹرل پنجاب ٹیم میں بابر اعظم کی موجودگی انتہائی اہم ہے ، معاون کوچ سمیع اللّٰہ نیازی بھی سیشن میں موجود تھے