دورہ انگلینڈ: ممکنہ کھلاڑیوں کے ٹریننگ کیمپ کے امکانات معدوم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کے ٹریننگ کیمپ کے امکانات معدوم ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ملک میں کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کیمپ لگانے کی راہ میں رکاوٹ ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جون کے پہلے ہفتے میں کیمپ لگانے کا پلان رکھتا تھا۔

ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کے ٹریننگ کیمپ کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ٹریننگ کیمپ نہیں لگایا جائے گا، پی سی بی نے جون کے پہلے ہفتے میں ممکنہ کھلاڑیوں کا کیمپ لگانے کا پلان بنایا تھا۔

انگلینڈ روانگی سے چند روز قبل کھلاڑیوں کو اکٹھا کرکے تمام ٹیسٹ کرواکر جولائی کے پہلے ہفتے میں انگلینڈ روانگی کا منصوبہ ہے۔

ذرائع کے مطابق کیمپ لگانے کے لیے پی سی بی کو کئی چیلنجز درپیش تھے جس میں بائیو سیکیور انتظامات کا نہ ہونا بھی ہے۔

انگلینڈ روانگی سے قبل پی سی بی کوحکومتی اجازت بھی درکار ہوگی، سیریز کے حوالے سے پاک انگلینڈ کرکٹ حکام کی ٹیلی کانفرنس بھی اسی ہفتے متوقع ہے