احسان مانی کو آئی سی سی چیئرمین شپ کی پیشکش

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا چیئرمین بننے کی پیشکش کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی عالمی تنظیم کے بورڈ اراکین احسان مانی کو نیا چیئرمین بنانے کے خواہشمند ہیں۔

آئی سی سی بورڈ اراکین نے تجربہ کار احسان مانی کو معاملات سنبھالنے کی درخواست بھی کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد آئی سی سی ایونٹس کے انعقاد میں مشکلات اور چیئرمین شپ کے لیے اختلافات نمٹانے کے لیے اراکین نے احسان مانی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

آئی سی سی کا چیئرمین کے انتخاب کے حوالے سے 10 جون کو ٹیلی کانفرنس میں روڈ میپ طے ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی کے مالی معاملات اور اندرونی اختلافات کی وجہ سے احسان مانی جیسے تجربہ کار شخص کو لانے کی صدائیں بلند ہیں۔

واضح رہے کہ موجودہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اس سے قبل آئی سی سی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

احسان مانی آئی سی سی کے معاملات کو بہت اچھے انداز میں سمجھنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں