چند ہفتوں میں وینٹی لیٹرز کی کمرشل پروڈکشن شروع ہوجائے گی: فواد چودھری

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار میڈیکل آلات کی صنعت کام کررہی ہے جو ہماری ایکسپورٹ میں بھی اضافے کا سبب بنے گی ان کا کہنا تھا جون میں کورونا وائرس پھیلنے کا اندازہ تھا کورونا وائرس کا حل لاک ڈاؤن نہیں بلکہ عوام میں زیادہ سے زیادہ شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کورونا وائرس کے حوالے سے تمام آلات اب ہمارے ملک میں بن رہے ہیں البتہ وینٹی لیٹرز بھی تیار کریں گے پاکستان میں وہی کورونا وائرس ہے جو چین کے شہر وہان سے شروع ہوا۔
فواد چودھری نے موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ادارے لوٹا ہوا پیسہ واپس لینے میں تاحال ناکام دیکھائی دے رہے ہیں ، نواز شریف یا شہباز شریف سے ہماری ذاتی کوئی دشمنی نہیں البتہ قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں ۔ انہوں نے کہا رانا ثناءاللہ یا ن لیگ کے رہنماؤں کا اثرورسوخ ہے جس کی وجہ سے انہیں گرفتاریوں کا پہلے انداز ہوجاتا ہے ۔ پیٹرول کی قلت پر انہوں نے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں البتہ جیسے ہی پیٹرول کی قیمت کم ہوتی ہے کمپنیاں سپلائی بند کردیتی ہیں ۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چینی رپورٹ پر ایکشن ضرور ہوگا گرفتاریوں کے حوالے سے کچھ نہیں کہ سکتا ابھی تو شروعات ہوئی ہیں۔

Courtesy gnn news