شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف اور بھتیجی عاصمہ ڈار کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہباز شریف نے ہارون یوسف اور اسحاق ڈار کی بہو سے غیر ملکی اثاثے بنانے کیلئے قرض حاصل کیا۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو 9 جون کو حاصل کیے گئے قرض کی تفصیلات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ بھی کہا گہا ہے کہ ظہیر احمد، افضال بھٹی سمیت کتنے افراد سے بیرون ممالک اثاثے بنانے کیلئے قرض حاصل کیا، تفصیلات ہمراہ لائیں، تمام افراد سے حاصل کئے گئے قرض کی رقم، بینکنگ ریکارڈ 9 جون کو ہمراہ لائیں۔
واضح رہے کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کو کل طلب کر رکھا ہے ، نیب نے شہبازشریف کی پیشی کے موقع پر کورونا سے متعلق حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے۔ نیب کے تفتیشی افسران اور شہباز شریف سماجی فاصلہ برقرار رکھیں گے

Courtesy Gnn Urdu