وزیراعظم کا نام لیکر بلاول اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں

پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کراچی ریجن کے انفارمیشن سیکرٹری کاشف نظامی کا کہنا تھا کہ اگر بلاول زرداری سیاست کا شوق رکھتے ہیں تو انہیں کچھ روز حلیم عادل شیخ کی سیاسی شاگردی کی ضرورت ہے، سیاست دان بننے کے لیئے صرف سیاسی ننھیال کا ہونا کافی نہیں ہوتا اپنی ہر پریس کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کا نام استعمال کر کے بلاول زرداری صرف اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں ہے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے لیبرونگ کراچی ریجن کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کیا، کاشف نظامی کا کہنا تھا کہ پہلے تو بلاول زرداری نے اپنے نانا کی پارٹی کو غلط ہاتھوں میں دیکر اسے صرف صوبہ سندھ تک محدود کروا دیا تھا اور اب سیاسی نا تجربہ کاری اور شاہی پروٹوکول کے شوق نے انہیں رہے سہے کارکنان سے بھی دور کردیا ہے یہی وجہ ہے کہ روٹی ، کپڑا اور مکان کی ضرورت مند سندھ کی عوام  یہ ثابت کرنے کو تیار دکھائی دے رہی ہے کہ جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کے لوگوں کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے، پیپلز پارٹی کے وزیروں کے شاہ خرچیوں اور عیاشیوں نے سندھ کی عوام کو بھوک و افلاس میں مبتلا کردیا ہے، بلاول زرداری سیاسی میدان میں ابھی نا تجربہ کارہیں اور پیپلز پارٹی میں موجود کرپٹ وزراء اور سیاستداں ان کی اس کمزوری کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام کو لوٹ رہے ہیں ، پیپلز پارٹی میں اب صرف وہ لوگ ہیں جو ذاتی مفاد کے لیئے سیاست کرتے ہیں جن کے لیئے سیاسی جماعتوں ، وفاداریوں اور عوامی خدمت سے زیادہ ذاتی مفاد کی اہمیت ہوتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی وہ جماعت بن چکی ہے جس کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے اور آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے لوگوں کی ضمانتیں پی ٹی آئی کے امیدوار ضبط کروائیں گے