کویت میں مساجد کھولنے کا اعلان، پہلے مرحلے میں 30 فیصد کمرشل پروازیں بحال ہوں گی

کویت میں مساجد کھولنے کا اعلان،

پہلے مرحلے میں 30 فیصد کمرشل پروازیں بحال ہوں گی

تیسرے مرحلے میں تمام کمرشل پروازیں بحال ہوں گی
اردو میں ترجمہ طارق اقبال نے کیا


کویت میں بدھ سے تین ماہ کی بندش کےبعد مساجد کھولنے اور کمرشل پروازیں بتدریج بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کویتی خبررساں ادارے کونا کے مطابق وزیر انصاف و اوقاف و اسلامی امور ڈاکٹر فہد العفاسی نے کہا کہ’ آئندہ بدھ کو مساجد میں نمازیں جماعت سے ادا کی جائیں گی۔ ظہر کی نماز کویت کے اہم علاقوں میں مساجد میں جماعت سے پڑھی جائے گی البتہ جمعے کی نماز صرف بڑی جامع مساجد میں ہوگی اور کویت کے سرکاری ٹی وی سے براہ راست نشر کی جائے گی‘۔
ڈاکٹر فہد العفاسی نے یہ اعلان اتوار کو سیکریٹری اوقاف و اسلامی امور فرید عمادی سمیت وزارت کے کئی اعلی عہدیداروں کی موجودگی میں ملک کے چھ صوبوں کی مساجد کے عہدیدااروں سے ملاقات کے دوران کیا ہے۔


اس موقع پھر ملک کی تمام مساجد جماعت سے نماز کے لیے بحال کرنے کا طریقہ کار بھی زیر بحث آیا اور اس حوالے سے انتظامات پر بھی غوروخوض کیا گیا-
کویتی وزیر نے مزید کہا کہ مساجد کھولنے کا فیصلہ تین ماہ کی پابندی کے بعد کیا گیاہے۔ وزارت نے منتخب مقامات پر مساجد کی سینیٹائزنگ اور مساجد کھولنے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔
انہوں نے تمام نمازیوں کو تاکید کی کہ وہ اپنی صحت و سلامتی کی خاطر صحت اداروں کی ہدایات کی پابندی کریں۔