سپریم کورٹ کے جسٹس کا کورونا بھی مثبت

کورونا وائرس نے پاکستان کی سپریم کورٹ کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جنہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔

جسٹس امین الدین خان بینچ نمبر ٹو کا حصہ تھے۔

سپریم کورٹ کے ملازم ظفر اقبال کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ بھی قرنطینہ میں ہیں۔

سپریم کورٹ میں قائم ڈسپنسری کے ڈاکٹر یاسر خان بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ میں چلے گئے ہیں

Courtesy Pakistan24 News