سعودی عرب میں بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کا فیصلہ

سعودی حکومت نے آج سے بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔

ریاض ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے پروازوں کے آغاز کا سرکلر جاری کردیا گیا ہے، ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا آغازہو گا ۔

ذرائع کے مطابق تمام پروازوں پر ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی قراردیا گیا ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ریاض سے جانے اور یہاں واپسی کے خواہشمند مسافر فلائٹ آپریشن سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں

Courtesy Jang Urdu