سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی کورونا کا شکار ہوگئے

ملک بھر میں کوروناوائرس کے وار مسلسل جاری ہیں ، مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کورونا کا شکار ہوگئے ، شاہد خاقان عباسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔ جس کے بعد انہوں نے خود کو اپنی رہائش گاہ میں قرنطینہ کر لیا ہے ۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے خبر کی تصدیق کردی ۔
قبل ازیں سینیٹر مولا بخش چانڈیو، گورنر سندھ عمران اسماعیل،تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی ، ایم پی اے نذیر چوہان ، سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی ، ایم ایم اے کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے معاونِ برائے بلدیاتی حکومت کامران بنگش ، لیگی رہنما سلمان رفیق ، بلوچستان کے وزیرخزانہ ظہور بلیدی، اے این پی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور سمیت متعدد ارکان پارلیمنٹ کا کورنا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے

Courtesy Gnn Urdu