ترکی میں ڈرائیو ان سینما پھرمقبول ہوگئے

ترکی میں ڈرائیو ان سینما پھر مقبول ہونا شروع ہوگئے ،سماجی دوری کے سبب شہری گاڑیوں میں بیٹھ کر فلمیں دیکھنے لگے۔

کورونا وبا سے اب تک لاکھوں افراد جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ کاروباری مراکز، مالز اور تفریحی مقامات بھی بند ہیں۔

اس وبا سے بچاؤ کے لیے جہاں احتیاطی تدابیر ضروری ہیں وہیں سماجی دوری برقرار رکھنا بھی اس وبا سے بچنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

اس صورتحال میں ترکی کے شہر استنبول میں فلموں کے شوقین افرادمیں ڈرائیو ان سینما دوبارہ مقبول ہوگئے۔

فلموں کے دیوانے گاڑیوں میں بیٹھ کر سماجی دوری برقرار رکھتے ہوئے فیملی کے ساتھ فلمیں انجوائے کرتے ہیں۔