جنید جمشید کی آواز ہمیشہ ہماری زندگی کا حصہ رہے گی، اعجاز اسلم

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے لاک ڈاؤن کے دوران ہر دلعزیز شخصیت جنید جمشید کو یاد کرلیا۔

فوٹواور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اعجاز اسلم نے اداکار فیصل قریشی کے ہمراہ ایک یادگار ویڈیو شیئر کی جس میں اعجاز اسلم اور فیصل قریشی گاڑی میں ہیں اور دوران سفر گاڑی میں جنید جمشید کا مشہور گیت ’تم دور تھے تو کیا ہوا، تم ملے گئے‘ چل رہا ہے
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعجاز اسلم نے لکھا کہ ’جنید جمشید کی جادوئی اور سحر انگیز آواز ہمیشہ ہماری زندگی کا حصہ رہے گی۔‘

اِس کے علاوہ اعجاز اسلم نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر بھی شیئر کیں جس سے واضح ہو رہا ہے کہ اداکار نے دوبارہ سے اپنے کام پر جانا شروع کردیا ہے
تصاویر شیئر کرتے ہوئے اعجاز اسلم نے لکھا کہ ’کام پر واپسی ہوگئی ہے کیونکہ ہمیں اب عالمی وبا کے ساتھ ہی زندگی گزارنی ہوگی ۔‘

اداکار نے لکھا کہ ’بس محفوظ رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اللّہ ہم سب کی حفاظت کرے آمی