نوٹ پر قائدِ اعظم کی تصویر کیوں؟ ماہرہ کا سوال

پاکستانی اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان نے سوال اٹھایا ہے کہ کرنسی نوٹ پر قائدِ اعظم کی تصویر کیوں موجود ہیں؟

اداکارہ نے یہ سوال فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیا۔

سوشل میڈیا پر دراصل وہ اپنی ایک نئی فلم ’قائدِ اعظم زندہ باد‘ کی پروموشن کر رہی ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں فلم کا پوسٹر شائع کیا جس میں ایک تصویر دیوار پر لگی ہوئی ہے جس میں کچھ کرنسی نوٹ ایک ربر بینڈ میں بندھے ہوئے ہیں۔

تصویر میں موجود ان کرنسی نوٹ میں بانی پاکستان قائدِاعظم محمد علی جناح کی تصویر بھی دکھائی دے رہی ہے۔

اس فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے یہ سوال لکھا کہ ’کبھی یہ سوچا ہے کہ نوٹ پر قائدِاعظم کی تصویر کیوں ہے؟