روبینہ اشرف کی صحتیابی کیلئے فنکار دُعاگو

عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والی پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ روبینہ اشرف کے لیے شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں کی جانب سے دُعائے صحت کی جارہی ہے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر آئی سی یو میں زیرِ علاج روبینہ اشرف کی صحتیابی کے لیے دُعا کرتے ہوئے منشا پاشا نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ ’مجھے اُمید ہے کہ روبینہ اشرف جی جلد ہی صحتیاب ہوجائیں گی
اعجاز اسلم نے ٹوئٹر پر روبینہ اشرف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کی
ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’انشاءاللّہ روبینہ اشرف بہت جلد ٹھیک ہوجائیں گی۔‘
سیمی راحیل نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر روبینہ اشرف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری دوست کو ہم سب کی دُعاؤں کی بہت ضرورت ہے، اللّہ تعالیٰ روبینہ اشرف کو شفا دے آمین
اِس سے قبل ہمایوں سعید نےٹوئٹر پر روبینہ اشرف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ﷲ تعالیٰ روبینہ اشرف کو جلد صحت یاب کرے
روبینہ اشرف کا 3 جون کو کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں ہی آئسولیٹ کر لیا تھا۔