محمد حفیظ نے بیٹے کے ساتھ گولف کھیلنا شروع کردی

ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ نے اپنے بیٹے کے ساتھ گولف کھیلنا شروع کر دی۔ محمد حفیظ نے لاہور کے مقامی گولف کورس میں بیٹے روشان کے ساتھ گولف کھیلی۔

اس موقع پر محمد حفیظ بتایا کہ انھوں نے روشان کے ساتھ مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ گولف کھیلی۔ خوشگوار موسم میں بیٹے کے ساتھ محفوظ ماحول میں گولف کھیلنے کا مزہ آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گھر میں بیٹھنے سے بہتر ہے کہ صحت مندانہ سرگرمی میں حصہ لیا جائے، پہلے فیملی کے ساتھ سائیکلنگ کرتا رہا، اب بیٹے کے ساتھ گولف کھیل رہا ہوں۔