رومان رئیس کے گھر بیٹی کی پیدائش، خوشی سے نہال

پاکستانی کرکٹر رومان رئیس کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی بیٹی اور اہل خانہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر رومان رئیس نے اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کی جس کا نام انہوں نے روحا رئیس خان رکھا ہے۔ روحا کے کان میں دادا نے اذان دی
قومی کرکٹر نے بیٹی کی ولادت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ﷲ تعالیٰ کی رحمت قرار دیا اور مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

رومان رئیس کو سرفراز احمد، حسن علی، شرجیل خان سمیت کئی پاکستانی کرکٹرز اور مداحوں نے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا