بابر اعظم تنور والے کے متاثر کُن اقدام کے معترف

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مستحق لوگوں کو مفت روٹی کی پیشکش کرنے والے تنور والے کے جذبۂ انسانیت سے متاثر ہو کر ایک سوشل میڈیا پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے ایک تنور والے کی تصویرماسک پہنے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میرا پاکستان ہے، یہ ہی انسانیت ہے
انہوں نے تنور والے کو سلام پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرا اس دوست کو سیلوٹ ہے جو انسانیت کے جذبے سے سرشار ایسے مستحق اور ضرورت مند افراد کو روٹی مفت دے رہا ہے جو اسے خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔‘

بابر اعظم کے پرستاروں کی جانب سے تنور والے کے جذبہ انسانیت کے ساتھ ساتھ کپتان کے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے اقدام کو بھی سراہ رہے ہیں۔