جو لوگ کاروبار اور شاپنگ پلازہ کھولنے کے زیادہ خواہشمند تھے وہ اب خوش ہوجائیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کورونا کے مریضوں کی تعداد میں یومیہ بنیادوں پر بے پناہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ کاروبار اور شاپنگ پلازہ کھولنے کے زیادہ خواہشمند تھے

barrister murtaza wahab 4 coronavirus patients healthy

وہ اب خوش ہوجائیں لوگوں کو اب زیادہ پیسہ تو مل جائے گا مگر شاید آئی سی یو بیڈز نہ مل پائیں۔ اپنے ایک ٹوئیٹ میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ میں چوبیس گھنٹے کے دوران 1744 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 8 ہزار ایک سو انیس ٹیسٹ کئے گئے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ جو لوگ کاروبار اور شاپنگ پلازہ کھولنے کے خواہشمند تھے وہ اب خوش ہوجائیں کیونکہ انہیں اب زیادہ پیسہ مل تو جائے گا مگر شاید ہسپتالوں میں آئی سی یو بیڈز نہ مل پائیں کیونکہ دن بدن کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور وہ ہسپتالوں کی جانب رُخ کررہے ہیں ترجمان سندھ حکومت نے دعا کی کہ اللہ ہم سب کے حال پر رحم فرمائے۔