کراچی کے علاقے لیاری میں 2 رہائشی عمارتیں گر گئیں، متعدد زخمی

لیاری کے گنجان آباد علاقے کھڈہ مارکیٹ میں واقع 5 منزلہ رہائشی عمارت دراڑیں پڑنے کے باعث ایک جانب جھک گئی جس پر مکینوں کو فوری طور پر عمارت سے نکلنے کی ہدایات دی گئین۔

مکینوں سے خالی کرانے کے دوران عمارت منہدم ہوگئی جس کے ملبے تلے دبے 3 افراد کو نکال لیا گیا اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ایک ماہ قبل بلڈنگ کو خطرناک قرار دیا تھا، ایس بی سی اے کی جانب سے مخدوش قرار دیے جانے کے باوجود لوگ رہائش پذیر تھے

Courtesy ary news