شوگر کمیشن رپورٹ پر حکومت نے ایکشن پلان کا اعلان کر دیا

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ شوگر انڈسٹری کے لوگ من پسند زیادتیاں کررہےتھے ،شوگر انڈسٹری کے اہم لوگوں کا سیاسی اثرورسوخ تھا جب چینی کی قیمت بڑھی تو عمران خان نے عوام سے وعدہ کیا کہ تحقیقات کی جائیں گی، سیاسی رہنماؤں نے اپنی شوگرملز بناکرہیرپھیر کی یہ ڈھکی چھپی بات نہیں، غریب کا احتساب اور استحصال ہر کوئی کرتا رہا ہے لیکن اب چاہے کوئی بھی شخص کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو جواب دینا پڑےگا۔

انہوں نے کہا کہ طاقتور انسان کا احتساب کرنا بہت بڑا قدم ہے یہ وزیراعظم کا فیصلہ ہےکوئی کتنا بڑا طاقتور ہو اسکا احتساب ہوگا مگر یاد رکھیں احتساب اس وقت تک نہیں ہوسکتا جب تک شفافیت نہ ہو، جب شوگرانکوائری کمیشن کی رپورٹ آئی توااسے منظرعام لایاگیا اور کس چیز پر ایکشن لینےجارہےہیں وہ بھی عوام کےسامنے ہونا چاہئے