بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے حکومتِ سندھ کو غربت کے خاتمے کے لیئے آئںدہ بجٹ میں صحت و زراعت کے شعبوں کو ترجیح دینے کی ہدایت

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے حکومتِ سندھ کو غربت کے خاتمے کے لیئے آئںدہ بجٹ میں صحت و زراعت کے شعبوں کو ترجیح دینے کی ہدایت

آئںدہ بجٹ میں کروناوائرس اور ٹڈی دل کے حملوں کی روکتھام اہم ترین ایجنڈا ہوگا تاکہ انسانی جانوں کو بچایا اور قحط کو روکا جاسکے: بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلیٰ مراد علی شاہ ، وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر برائے سماجی تحفظ حارث گزدر، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ وسیم احمد اور سیکرٹری خزانہ سید حسن نقوی کی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بریفنگ دی

وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم نے چیئرمین کو کروناوائرس کے متعلق اسکیموں، سوشل سکیورٹی اور انسداد غربت کے پروگراموں کے متعلق بریفنگ دی

ٹڈی دل سے متاثر زرعی شعبے کے تدارک کے لئے چھوٹے کاشتکاروں کو برآمدی معیار کے چاول کے بیج ، کھاد اور کیڑے مار ادویات پر سبسڈی دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں: مراد علی شاہ کی بریفنگ

حکومتِ سندھ کو محدود وسائل اور کئی بحران درپیش ہونے کے باوجود غریب دوست بجٹ تیار کرنا ہوگا: بلاول بھٹو زرداری

رواں مالی سال کے دوران وفاق کی جانب سے کم فنڈز فراہم کرنے کے باعث صوبائی حکومت عملی کو نقصان پہنچا ہے: بلاول بھٹو زرداری

سندھ کو پی ٹی آئی حکومت سے 835 ارب روپے کے شیئر سے 229 ارب روپے کم وصول ملے: بلاول بھٹو زرداری

یہ سندھ اور دیگر صوبوں کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے: بلاول بھٹو زرداری

وزیر اعلی سنھ اور ان کی ٹیم کروناوائرس، ٹڈی دل کے حملوں اور وفاقی حکومت کی لاپرواہی و نا اہلی کے باعثَ دستیاب محدود وسائل غریب عوام بجٹ مرتب کریں: بلاول بھٹو زرداری