طارق خان بہت خوش مزاج انسان تھا

ہر وقت مسکرا کر ملنے والا طارق خان بہت جلد ہم سے جدا ہو گیا ہے ۔دوست سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ طارق خان اس طرح اچانک چلا جائے گا ۔اس کے اچانک انتقال کی خبر سن کر سب دوستوں کو بہت صدمہ ہوا ہے وہ پاکستان میں منشیات پر بھی ایچ ڈی کرنے والا اور لوگوں کو منشیات کے نشے سے بچانے کی کوشش کرنے والا ہمیشہ جدوجہد میں مصروف رہتا دوسروں کا بھلا سوچتا اور اسے اپنی فکر کم ہوتی تھی دوسروں کی فکر میں زیادہ مبتلا رکھتا ۔اللہ اس کی مغفرت فرمائے

ان کے درجات بلند کرے اور اس کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
طارق خان کی بہت سی اچھی یادیں میرے ذہن میں زندہ ہیں وہ چائنیز ہسپتال میں میرے ساتھ کافی وقت گزار چکا ہے بہت ہی مزیدار حرکتیں کرتا ہے اور بہت ہی جولی طبیعت کا مالک تھا میں نے اسے ایک زندہ دل انسان پایا ہماری ملاقات بہت عرصے بعد ہوا کرتی تھی لیکن جب بھی ملتا بہت ہی خوشگوار انداز میں ملتا ۔میں نے اسے ہمیشہ بہت ہنس مکھ اور زندہ دل انسان پایا ہے ۔اس کے ذہن میں ہمیشہ بڑے بڑے پروجیکٹ ہوتے اور وہ بہت دور کی کوڑی لاتے ۔طارق خان کا حلقہ احباب بہت وسیع تھا ۔اس کی یادوں کو آسانی سے فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔اللہ تعالی اس کے درجات بلند فرمائے آمین ۔
سالک مجید