پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل حقیقی معنوں میں تارکین وطن کا نمائندہ فورم ہے

پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل حقیقی معنوں میں تارکین وطن کا نمائندہ فورم ہے۔پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کی دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہیں ۔میاں طارق جاوید چیئرمین پی او سی اور ان کی تمام ٹیم کی اوورسیز کے لیے جدوجہد قابل تعریف اور لائق تحسین ہے کویت میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کے لیے تشکیل کردہ پی او سی کے تمام عہدے داروں کو محمد ثاقب آفتاب صدر پاکستان اوورسیز کمیونٹی برائے کویت اور شہزاد اقبال خان انفارمیشن سیکرٹری پاکستان اوورسیز کمیٹی برائے کویت نے اپنی اور تمام ساتھیوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے اور ان پر بھرپور اعتماد کے اظہار پر خوشی کا اظہار کیا ہے