دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4لاکھ سے تجاوز کرگئی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں ایک روز میں 706 افراد ہلاک ہوگئے۔جبکہ اموات کی مجموعی تعدادایک لاکھ 12ہزارسے تجاوز کرگئی۔ امریکا میں مریضوں کی تعداد19لاکھ88 ہزار 500سے زائد ہے۔ برازیل میں 36 ہزارسے زائد افراد کورونا سے ہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد6لاکھ 75ہزارسے زائد ہے۔روس میں 5ہزارسے زائد افراد ہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 58ہزارسے زائد ہے۔ اٹلی میں کوروناسے 33ہزار سے زائد افرادہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد2لاکھ34ہزار سے تجاوز کرگئی۔
اسپین میں27ہزارسے زائدافرادموت کے منہ میں چلے گئے۔اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد2لاکھ 88ہزارسے زائد ہے۔ فرانس میں کورونا سے 29ہزارسے زائد اموات اور مریضوں کی تعداد1لاکھ53ہزارسے زائد ہے۔ برطانیہ میں کوروناسے40 ہزارسے زائد افرادہلاک اور2 لاکھ 84 ہزارسے زائد افرادمتاثرہیں ۔ بیلجئم میں 9580، نیدرلینڈ6011، جرمنی 8769 ، کینیڈا میں 7772، میکسیکو 13170، سویڈن 4656، پرتگال میں 1474 افراد لقمہ اجل بن چکےہیں ۔
ایران میں 8 ہزارسے زائد افراد کوروناوائرس سے ہلاک ہوگئے،جبکہ سعودی عرب میں 676 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مریضوں کی تعداد98ہزار سے تجاوز کرگئی۔ ترکی میں 4 ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدادایک لاکھ 69 ہزارسے تجاوز کرگئی۔ کورونا سے دنیابھر میں 34لاکھ سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں

Courtesy Gnn Urdu