نیو پورٹس انسٹیٹیؤٹ کی جانب. سے آن لائین درس ،تدریس امتحانات کے اقدامات پر طلبا نے اطمینان کا اظہار کیا  ھما بخاری

نیو پورٹس انسٹیٹیؤٹ کی جناب.
سے آن لائین درس ،تدریس امتحانات کے اقدامات پر طلبا نے اطمینان کا اظہار کیا  ھما بخاری

نیو پورٹس انسٹیٹیوٹ کی چئیرپرسن ہما
 بخاری نے کہا ہے کہ نیو پورٹس انسٹیٹیوٹ نے ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی بندش کے باوجود ہم نے دیگر ممالک کی طرح  طلبہ کے قیمتی سال کو بچاتے ہوئے موجودہ سمسٹر کا آغاز  آج کے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے دیگر ممالک  کی طرح لاک ڈاؤن کے آغاز کے ساتھ ہی کردیا تھا آ ن لائین  کلاسز کا  اجرا    ایچ ای سی کی ہدایت پر کردیا تھا۔اس سلسلے میں تیار کیے گئے تمام دستاویزات کی منظوری بھی آن لائن اکیڈمک کونسل کے ذریعے حاصل کی جا چکی ہے۔ نیو پورٹس کے تمام اساتذہ اور طلباء نے اس جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے نہ صرف درس و تدریس بلکہ ای آر پی کے تحت طلبا کی حاضری اور امتحانی ٹیسٹ کا بھی  ایچ  ای سی کی ہدایت کے مطابق کامیابی  سے آن لائین کیا جس  کےساتھ ہی رواں ماہ میں سمسٹر کے امتحانات کا بھی اہتمام کرلیا ہے اور طلبا کو بھی آگہی ہوگئی ہے کہ کس طرح امتحانات میں شرکت کرنی ہے۔ تمام ممکنہ انتظامات مکمل کئے جاچکے ہیں نیوپورٹس کا آئی ٹی کا شعبہ بھی ہر ممکن طریقہ سے طلبا کو کسی بھی ممکنہ مشکل سے  بروقت آگہی دے رہا ہے۔ ایچ ای سی کے مرتب کردہ ایس او پیز کے تحت نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ کے  امتحانات اور نتائج  انہتائی شفاف طریقہ کار کے تحت مرتب کئے  جائیں گے آن لائین درس و تدریس کے آغاز کے ساتھ ہی نیوپورٹس انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہے کہ ایچ ای سی کی گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے آن لائن درس و تدریس کو بہتر انداز میں جاری رکھا جا سکے ۔نیو پورٹس انسٹیٹیؤٹ کے طلبا بھی آن لائین درس و تدریس و امتحانات کے طریقہ کار سے مطمئن ہیں ۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت
نیو پورٹس انسٹیٹیؤٹ