مارشل آرٹ اسپیشلسٹ محمد راشد نے عالمی ریکارڈ کی نصف سنچری مکمل کرلی

لاہور: پاکستان کے مارشل آرٹس اسپیشلسٹ محمد راشد نسیم نے عالمی ریکارڈ کی نصف سنچری مکمل کرلی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مارشل آرٹس محمد راشد نسیم نے 50 عالمی ریکارڈ کا سنگ میل عبور کرلیا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

محمد راشد نسیم نے مزید تین ریکارڈ کے ساتھ یہ اعزاز حاصل کیا، ان کے ریکارڈ کی تعداد 51 جبکہ اکیڈمی کے ریکارڈ 65 ہوگئے ہیں۔

انہوں نے پاکستان اکیڈمی آف مارشل آرٹس کے زیر اہتمام مزید تین عالمی ریکارڈ بنائے، راشد نسیم نے بوتل کیپ اوپن چیلنج میں ریکارڈ بنایا اور 5 کے مقابلے میں 29 بوتلوں کو لگاتار کھول دیا۔

محمد راشد نے نن چکو کیٹیگری میں اپنا چھٹا عالمی ریکارڈ بھی بنا ڈالا، انہوں ںے نن چکو کی مدد سے دو بوتل کے درمیان رکھے تاش کے پتے ایک منٹ میں گرائے۔

تیسرے ریکارڈ میں نن چکو کی مدد سے 17 اعشاریہ 82 سیکنڈ میں بوتل کے ڈھکنوں کو کھولا، اس کیٹیگری میں سابقہ ریکارڈ 34.60 سیکنڈ کا تھا