9 سالہ بچے نے ہینڈ واشنگ مشین تیار کرلی

افریقی ملک کینیا میں 9 سالہ بچے نے ’ہینڈ واشنگ مشین‘ تیار کرکے سب کو حیران کردیا.

9 سالہ بچے نے لکڑیوں، ڈرم اور نٹ بولڈ کی مدد سے ہینڈ واشنگ مشین تیار کی ہے،مشین کے نیچے دو خصوصی پیڈل لگائے گئے ہیں جنہیں پیروں سے چلایا جاتا ہے۔
کینیا کے صدر کا کہنا ہے کہ پیروں کی مدد سے استعمال ہونے والی ہینڈ واشنگ مشین تیار کرنے والے بچے کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی ایوارڈ کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔

مشین کو ہاتھ لگانے کی صورت میں ممکنہ کورونا وائرس کی منتقلی کے خطرے کی پیش نظر اسے پاؤں کے استعمال کے ساتھ منصوب کیا گیا ہے۔

مشین کے نیچے دو خصوصی فُٹ پیڈل نصب کیے گئے اسے دبانے کی صورت میں از خود صافن اور پانی کا بہاؤ شروع ہو جاتا ہے۔ پانی یا صابن ختم ہونے کی صورت میں اسے دوبارہ بھرنے کی بھی سہولت موجود ہے۔

بچے کا کہنا ہے کہ اس نے یہ مشین اپنے والد کی مدد سے تیار کی جس میں تقریباً 30 ڈالر لاگت آئی