اعصام نے لیجنڈز کے سامان کی نیلامی سے 60 لاکھ روپے جمع کرلیے

قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے مختلف لیجنڈز کے سامان کی نیلامی سے 60 لاکھ روپے سے زائد اکٹھے کرلیے۔ یہ رقم کورونا اور لاک ڈاؤن متاثرین میں راشن تقسیم پر خرچ کی جائے گی۔

اعصام الحق کے مطابق ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کے جوتے سروس فاؤنڈیشن نے 30 لاکھ روپے میں حاصل کیے، جبکہ اسپین کی ایک ٹینس اکیڈمی نے رافیل نڈال کی جرسی 10 ہزار یوروز میں خریدی۔

اعصام الحق کے دستخط شدہ شرٹ سیالکوٹ میں کمپنی نے 5 لاکھ روپے میں حاصل کی اور وسیم اکرم کی دستخط شدہ 2 گیندیں 6 لاکھ اور ڈھائی لاکھ میں خریدی گئی۔

اعصام الحق کا کہنا ہے کہ نیلامی سے جمع رقم سے کورونا اور لاک ڈاون متاثرین میں راشن تقسیم کیا جائے گا