کھانے پینے کی اشیا کی سرکاری نرخ پر دستیابی کے لئے کمشنر کراچی کے اقدامات

کھانے پینے کی اشیا کی سرکاری نرخ پر دستیابی کے لئے کمشنر کراچی کے اقدامات
ایڈیشنل کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی قائم ۔ پولٹری ایسو سی ایشن کے ساتھ اجلاس
کمیٹی کا شہر کا دورہ قیمتیں چیک کیں منافع خوروں کے خلاف کارروائی
مرغی کا گوشت فروخت کرنے والوں ادو دودھ فروشوں پر جرمانہ عاید
ڈپٹی کمشنر ز سرکاری نرخ پر اشیا کی دستیابی کو یقینی بنائیں کمشنر کراچی افتخار شالوانی

کراچی ( )کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کھانے پینے کی اشیا کی قیمتنوں کو کنٹرول کرنے کے لئے ایڈیشنل کمشنر ۔II
کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قایم کردی ہے کمشنر نے ناجائز منافع خوروں کو تنبیہ کی ہے کہ سرکاری نرخ پر اشیا فروخت کریں انھوں نے پولڑی ایسو سی ایشن سے بھی کہا کہ وہ مرغی کے گوشت کی سرکاری نرخ پر فروخت میں اپنا کردار اداکریں ۔ دریں اثنا کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے وہ کھانے پینے کی ؛اشیا کی سرکاری نرخ پر دستیابی کے لئے موثر اقدامات کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔کمشنر کی ہدایت پر قائم کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز اور اسسٹنٹ کمشنر جمشیدکوارٹرز شامل ہیں ۔ کمیٹی نے کمشنر کراچی کے دفتر میں پاکستان پولڑی ایسو سی ایشن کے ساتھ اجلاس منعقد کیا اجلاس میں سسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز، اسسٹنٹ کمشنر جمشیدکوارٹرز، پولڑی ایسو سی ایشن کے عہدیدار اور مرغی کے نمائندہ ہول سیلرزنے شرکت کی ۔ اجلاس میںمرغی کی قیمتوںکا جائزہ لیا گیا ۔ پولڑی ایسو سی ایشن نے اپنے مسائل بیان کئے اور سرکاری نرخ پر مرغی کے گوشت کی فراہمی کے لئے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ دریں اثنا ایڈیشنل کمشنر اور کمیٹی کے دیگر ارکان نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں چیک کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر جمشید کوارٹرز بھی کمیٹی کے ہمرارہ تھے ۔ اس موقع پر سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر مختلف دکاندارون کے خلاف جرمانہ عاید کیا گیا ۔ مرغی، گوشت ور دودھ فروشوں اور دیگر پر جرمانہ عایدکیا گیا سولجر بازار اور فاطمہ جناح کالونی میں بھی کارروائی کی گئی جس میں پانچ دکانداروں پر 19000 روپے جرمانہ عاید کیا گیا کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کھانے پینے کی اشیا کی سرکاری نرخ پر دستیابی کو یقینی بنائیں