نیویارک پولیس کا مظاہرین پر کیمیکل پھینکنے کا اعتراف

نیویارک پولیس نے لافیئٹ اسکوائر پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کیمیکل پھینکنے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق کیمیکلز کا استعمال مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق آنکھوں اور ناک میں جلن پیدا کرنیوالے پیپر بالز کے ساتھ کیمیکل استعمال کیا گیا ہے۔

ترجمان پارک پولیس کاکہنا ہے کہ آنسوگیس کالفظ غلط استعمال کیا گیا ہے جس پر افسوس ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمیکل کےاستعمال سے مظاہرین کو سانس لینے میں دشواری اور جلد پر جلن محسوس ہوئی تھی

Courtesy Jang News