پاکستانیز اوورسیز کمیونٹی کا ویب نار

پاکستانیز اوورسیز کمیونٹی کا ویب نار
میزبان: سینٹر میاں عتیق شیخ
معاون میزبان: میاں طارق جاوید
چئیرمین پی او سی۔
موضوع: پی او سی کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


شرکاء: سپوک پرسنز اور ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز پی او سی تمام شرکاء نے میٹنگ میں تبادلہ ء خیالات کرتے ہوئے ااپنے قیمتی مشوروں سے نوازا۔ معاون میزبان اور چئیرمین میاں طارق جاوید نےابتدائی تعارف میں کہا کہ انتہائی قلیل عرصہ میں ہم نے بہت سے کام سر انجام دئیے ہیں، جناب محمد طاہر بشیر نے پی و سی دستور کے بارے میں اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی، امریکہ سے محترمہ عائشہ خان نے آئندہ اپریل ۲۰۲۱ میں پی او سی کا پہلا کنونشن امریکہ میں منعقد کرانے اور اُس کی مکمل اسپانسرشپ آفر کی، ڈاکٹر امبر الیاس (امریکہ )نے اپنے تجربات شئیر کیے، رانا اعجاز نے پی او سی کے مقاصد اور ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔حافظ محمد شبیر نے میاں عتیق سے پی آئی اے کی فلائیٹ برائے کویت اور مناسب کرایوں کی بات کی۔ میاں محمد الیاس نے پی او سی کے پاکستان چپٹر پر روشنی ڈالی۔ اس طرح تمام شرکا نے بحث میں حصہ لیا. شرکاء محفل میاں محمد الیاس اور دیگر نام نجم المحبوب ، زماد خان ، شاکر وحید ، عمران اقبال ، خلیل الرحمن ، رانا اعجاز حسین، شاہد گھمن ، میاں طارق جاوید۔ ساجد انعم۔ ڈاکٹر اکرم۔ حافظ محمد شبیر ، شاہد اسلم ، محمد طاہر بشیر ، عامر ندیم ، سیف اللہ ، عمران اقبال ، فیض ، زماد خان ، خلیل الرحمن ، محترمہ مہروخ مغل ، خیام ، شاہد رفیق ، شاکر وحید ، عباسی ملاوی ، کیرول نورین۔ نیو یارک, عنصر حسین, عامر ندیم۔ سویڈن’ مس عائشہ’ ڈاکٹر امبر الیاس اجلاس میں شریک ہوئے . آخر میں سینٹر میاں عتیق شیخ نے پی او سی کی آواز کو سینٹ میں بلند کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ترتیب و رپورٹ : طارق اقبال