ماہرہ رنگ گورا کرنے والی مصنوعات کی مخالف

پاکستان فلم انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی رنگت گورا کرنے والی مصنوعات کی حمایت نہیں کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ ایک اہم سوال یہ ہے کہ کیا کوئی مجھے کسی بھی پاکستانی یا بالی ووڈ اداکارہ کا نام بتا سکتا ہے جس نے کبھی جلد چمکانے والی مصنوعات کی حمایت نہ کی ہو۔

ماہرہ خان نے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ جب وہ وی جے تھیں تب سے اب تک وہ ان مصنوعات کی تشہیر سے انکار کرتی آئی ہیں
اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے کبھی بھی جلد چمکانے والی مصنوعات کی حمایت نہیں کی
صارف کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ صنم سعید نے بھی ایموجی کا سہارا لیتے ہوئے اپنا ردعمل دیا
دیگر پاکستانی اداکاراؤں حریم فاروق اور عائشہ عمر نے بھی اس ٹوئٹ پر رد عمل دیا
عائشہ عمر نے بتایا کہ وہ گزشتہ 12 برسوں سے گوری رنگت کی مصنوعات کی تشہیر سے انکار کرتی آئی ہیں کیونکہ انہوں نے اس کے خلاف سخت موقف اختیار کر رکھا ہے