اسپین: ریسٹورنٹ میں لاک ڈاؤن کے بعد روبوٹ ویٹرز تعینات

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں کئی ماہ کی بندش کے بعد کاروبار زندگی کسی حد تک بحال ہونے لگا ہے مگر ریسٹورنٹس میں اب ایسے انتظامات کیے جارہے ہیں جو سماجی دوری کو برقرار رکھنے میں مدد دیں۔

مختلف ممالک میں ایسے منفرد آئیڈیاز سامنے آئے ہیں جن کے ذریعے ریسٹورنٹس صارفین کے لیے خطرات کم کرنے کی کوشش کرنے کے ساتھ ساتھ کاروبار کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں
سپین کے شہر Pamplona میں ایک ریسٹورنٹ میں سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے روبوٹ ویٹرز تعینات کردیئے۔

جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ انسان دوست روبوٹ نہ صرف ریسٹورنٹ میں آنے والے گاہک کو خوش آمدید کہتے ہیں بلکہ صارفین کا آرڈر کیا گیا کھانا و مشروبات اُن کی ٹیبل تک پہنچاتے ہیں۔ شہریوں نے ریسٹورنٹ کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔