نیلم منیر کی عورتوں کے حق میں آواز

شوبز سے وابستہ اور ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے عورتوں کے حق میں آواز بلند کردی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں معروف اداکارہ کا کہنا ہے کہ جو لوگ عورتوں کا حق مارتے ہیں وہ آخرت میں اللّٰہ کے سامنے بہت بڑے مجرم ہوں گے۔

نیلم منیر کا مزید کہنا ہے کہ ایسے لولوں کو اللّٰہ کے عذاب سے ڈرنا چاہئے
اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر انہوں نے ایک ٹرک آرٹ بھی شیئر کیا ہے جس میں ایک بچی کی تصویر کے ساتھ تحریر ہے کہ بیٹی کو جائیداد کے حق سے محروم کرنا غیر اسلامی اور غیرقانونی ہے