میری دونوں بیٹیوں کے نام ایک نظم۔۔ آپ احباب کی نذر

میری دونوں بیٹیوں کے نام ایک نظم۔۔ آپ احباب کی نذر

میری آنکھوں کی راحت میری بیٹیاں
میرے جیون کی چاہت میری بیٹیاں

میرے مولا غموں سے بچانا انہیں
عمر بھر کی عبادت میری بیٹیاں

دین و دنیا میں تکریم ہو میرے رب
رہتی ہوں عافیت میں میری بیٹیاں

میں تو عاصی کہاں میری قسمت تھی یہ
تیری بے حد عنایت میری بیٹیاں

ہے دعا ان کی آنکھیں کبھی نم نہ ہوں
مولا تیری ہے رحمت میری بیٹیاں

افضل شافی ( کویت )