پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کے خطاب کو قوم سے مذاق قرار دے دیا

پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کے خطاب کو قوم سے مذاق قرار دے دیا

اگر لاک ڈاؤن کے خاتمے سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا عمران خان کو علم تھا تو انہوں نے لاک ڈاؤن کو ختم کیوں کیا؟ شیری رحمان

اگر وفاقی حکومت کرونا وائرس کا پھیلاؤ روک کر انسانی زندگیاں نہیں بچاسکتی تو حکومت کا کام کیا ہے؟ شیری رحمان

عمران خان اس نازک وقت میں عوام کی زندگیاں بچانے کے بجائے شرم ناک حد تک ضد پر اڑے ہوئے ہیں، شیری رحمان

ایک جانب عمران خان ہلاکتوں کی تفصیلات بتارہے ہیں اور دوسری جانب اللہ کا شکر ادا کررہے ہیں، شیری رحمان

عمران خان کنفیوژن پھیلا کر غریب آدمی کو کرونا وائرس کا آسان شکار بنارہے ہیں، شیری رحمان

عمران خان وضاحت کریں کہ کیا ٹائیگر فورس ملک میں لاء انفورسمنٹ کے اداروں کا متبادل ہے؟ شیری رحمان کا سوال

خود ایس او پیز کی دھجیاں اڑا کر عمران خان کس منہ سے عوام کو ایس او پیز پر عمل درآمد کی تلقین کررہے ہیں؟ شیری رحمان